سرکاری ہاؤسنگ اسکیم کیلئے مختص اراضی کو انڈسٹریل میں تبدیل نہ کرنےکے معاملے پر 2 افسران کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ نے 2افسران کو نوکریوں سے معطل کردیا ہے۔ 19گریڈ کے شاہدمحسن اور 18 گریڈ کے اختر حسین میئوکےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔
دونوں افسران نے ہاؤسنگ اسکیم اراضی کو انڈسٹریل کرنے سے انکار کیاتھا۔ 2005میں 56 ایکڑ اراضی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے بیلٹ ہوچکی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران نےہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی ارسال کی تھی۔ شاہد محسن ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور اختر حسین سیکریٹری ایم ڈی اے تھے۔