سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، ریٹائرمنٹ تک کی مہلت

0


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ‘لوئر کیٹگری’ کے سرکاری ملازمین کو ریٹائرمنٹ تک کا تحفظ دیا ہے اس کے بعد لوئر کیٹگری ختم کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے لوئرکٹیگری کی حامل ملازمتوں پر مستقبل میں بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لوئراسٹاف کی مدت ریٹائرمنٹ کے بعد اسامیاں بھی ختم کردی جائیں گی۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اسامیوں پر فی الوقت 7500 سے زائد لوئراسٹاف کام کررہا ہے، ریٹائرمنٹ تک ایسے ملازمین کو ملازمت کا تحفظ حاصل ہے۔

محکمہ خزانہ نے ایسے ملازمین کی بھرتیوں اور ریٹائرمنٹ کی تفصیلات طلب کرلی۔

کے پی حکومت نے مختلف محکموں میں 46کیڈرز کی اسامیاں کو بھی ختم کردیا ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے آئندہ مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here