سرفراز الیون آج اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بقا کی جنگ لڑے گی

0


پاکستان سُپر لیگ میں آج سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے گرم موسم میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا میدان سجا ہوا ہے، اور بہترین مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یو نائیٹڈ کے درمیان اہم مقابلہ ہوگا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ رات نو بجے شروع ہوگا، یہ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ڈو اور ڈائی ہوگا۔


کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پانچ میں سے اپنےچار میچ ہار چکی ہے، شکست کی صورت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکلات کا شکار ہوجائے گی۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرامیچ ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے میچ میں گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی، ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں گلیڈی ایٹرز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے اب تک بارہ میچز کھیلے ہیں، جن میں سے کوئٹہ نے سات میں فتح سمیٹی جبکہ پانچ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

گذشتہ روز پی ایس ایل سکس میں دو میچز کا فیصلہ ہوا، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے دفاعی چیممپئن کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر اپنے پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here