سانحہ 16 دسمبر: وزیر داخلہ کا مذموم عناصر کو دوٹوک جواب

0


اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سے نمٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی برسی پر وزیرداخلہ نے ان واقعات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کےدن قوم شہدا کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان واقعات کے شہیدوں نے قوم کو دشمنوں سے مقابلےکا نیا جذبہ دیا اور ہم نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سےعملدرآمد کررہی ہے تاکہ ایسے سانحات دوبارہ وقوع پذیر ناں ہوں۔

شیخ رشید نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور اور مشرقی پاکستان کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں خبردار کیا کہ پاکستان کیخلاف مذموم مقاصد والےعناصر سے سختی سےنمٹیں گے۔

اس سے قبل گذشتہ روز راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ نے ہمیں دنیا میں شرمندہ کیا، انتہا پسندی نے ہمارے ملک کی بنیادیں ہلادی ہیں، ملک کی دشمن انتہاپسندی اور دہشت گردی ہے۔

یاد رہے پشاور کے آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پر حملے کو7برس بیت گئے، جب مسلح اور شدت پسند حملہ آوروں کی فائرنگ سے اساتذہ سمیت ڈیڑھ سو پھول جیسے معصوم بچے جان سے گئے ۔ اسی دن نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی بنیاد رکھی اور ملک بھر میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

اس کے علاوہ آج سے 50 سال قبل بھارت نے ایک مذموم سازش تیار کی اور مکتی باہنیوں کی مدد سے انیس سو اکہتر میں پاکستان کو دولخت کیا، جس کے بعد بنگلا دیش وجود میں آیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here