سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت

0


سیالکوٹ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے کی تحقیقات کے دوران مزید مرکزی ملزمان کی گرفتاری ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے مزید چھاپوں میں 6مرکزی ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، سی سی ٹی سی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد ان کو حراست میں لیا گیا۔

پنجاب پولیس نے کہا کہ 12گھنٹے میں پولیس نے مزید 6 مرکزی کرداروں کوگرفتار کیا، ملزمان کوویڈیو میں غیر ملکی پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ ملزمان کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھے، کچھ تشدد کر رہے تھے، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے دوستوں اور رشتے داروں کے گھروں میں چھپے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ 124زیرحراست افراد میں سے 19 ملزمان کامرکزی کردار سامنے آیا، اشتعال پھیلانے اور تشدد میں ملوث افراد کی نشاندہی جاری ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبائی وزیراعلیٰ نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب تحقیقات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری پراسکیوشن کوکیس کی پیروی کا ٹاسک سونپ دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here