Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون گرفتار


کراچی : پولیس نے کلفٹن میں معمر ساس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے پوش علاقے کلفٹن میں عمر رسیدہ خاتون پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا تھا جس میں خاتون کی بہو ملوث تھی۔

پولیس نے ساس کو بدترین کا نشانہ بنانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمہ کو اس کے شوہر کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا جو اس کے شوہر نے درج کرایا تھا۔

یاد رہےکچھ ماہ قبل راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں جائیداد کے مسئلہ پر سنگ دل بیٹے کی ماں پر بد ترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی، جس میں بہن دہائیاں دیتے بھی دیکھا گیا تھا مگر وحشی انسان پھر بھی نہیں رکا۔

پولیس نے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے والے ناخلف بیٹے اور بہو کو گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا تھا تاہم ماں نے ممتا کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے بیٹے کو معاف کردیا تھا۔

Exit mobile version