Todays News

سابق گورنر محمد زبیر کی فیملی کو ویکسین لگانے پر حکومت کا ایکشن


نوازشریف کےترجمان محمد زبیر کی فیملی کو کورونا ویکسین لگادی گئی جب کہ ضوابط کی خلاف ورزی پر ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو معطل کر دیا گیا۔

سابق گورنر سندھ و ترجمان نواز شریف محمد زبیر کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف کورونا ویکسین لگائے جانے پر سندھ حکومت نے ایکشن لے لیا۔

سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کی تصاویر سامنے آنے پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈی ڈی ہیلتھ شرقی ڈاکٹر انیلہ قریشی کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔

ڈاکٹر انیلہ قریشی کو محکمہ صحت رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے سیاسی رہنما کے اہل خانہ کو ضوابط کے برخلاف ویکسین لگانے پر سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز سے پہلےوفاق کی طرف سے دی جانے والی ویکسین کیا سیاسی خاندانوں کی فیملیوں کو لگائی جا رہی ہے؟ پھر مراد علی شاہ کہتے ہیں ہم کسی کو جواب دہ نہیں۔

Exit mobile version