Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

سائنو فارم ویکسین کی اگلی کھیپ24گھنٹےمیں ملنےکے امکانات، ذرائع


اسلام آباد: پاکستان کو انسداد کرونا ویکسین سائنو فارم کی دوسری کھیپ کب میسر ہوگی، محکمہ صحت نے اہم اعلان کردیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق چین سائنو فارم کےمزید پانچ لاکھ ڈوز فراہم کرےگا، ویکسین کی اگلی کھیپ چوبیس گھنٹےمیں ملنےکےامکانات ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین اسپٹنک کو محدود وقت کیلئے درآمد کی اجازت دی جاچکی ہے اور اسے روس سے ہنگامی بنیادوں پرمنگوانےکےاقدامات کرلیےگئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرازینیکا کےڈوز بھی رواں ماہ کے اختتام پر آنے کی امید ہے، ایسٹرازینیکا کی درآمد کی اجازت وفاق کیجانب سے پہلے دی جاچکی ہے،کوویکس گروپ ترقی پذیراور غریب ممالک کو یہ ویکسین عطیہ کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے پاک فضائیہ کاخصوصی طیارہ چین سےکوروناویکسین کی پہلی کھیپ لےکرپہنچا تھا، اس کے بعد صوبوں میں اس کی ترسیل کی گئی اور عالمی وبا سے لڑنے والے فرنٹ لائن عملے کو اس وقت ویکسی نیشن دینے کا عمل جاری ہے۔


اس حوالے سے گذشتہ روز سندھ حکومت نے رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ سندھ بھر میں مجموعی طور پر 7349 طبی عملے کو کورونا ویکسین فراہم کردی گئی ہے ، جن میں ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس، جناح اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں کے فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ خالق دینا ہال میں اب تک1192، جناح اسپتال میں462فرنٹ لائن ورکر، ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں 558، قطر اسپتال اورنگی میں551فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔

سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں255 ،لیاقت آباد اسپتال میں615 ، چلڈرن اسپتال نیو کراچی میں268،سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں722فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین لگائی گئی۔

اسی طرح اربن ہیلتھ یونٹ تھڈو نالو ملیر میں881فرنٹ لائن ورکروں ، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے724فرنٹ لائن ورکرز اور شہید بے نظیر آباد کے ایم سی ایچ سینٹر میں1121فرنٹ لائن ورکر کو ویکسین فراہم کی گئی۔

یاد رہے کہ تین فروری کو ملک کے چاروں صوبوں میں کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہوا ، سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ ، بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال اور خیبر پختونخواہ میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ویکسی نیشن کا آغاز کیا تھا۔

Exit mobile version