‘روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے ملکی دولت لوٹی’

0


اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ روٹی، کپڑا ، مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے ملکی دولت لوٹی، پرچی چیئرمین مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے بلکہ ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف ایکشن لیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹوکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا روٹی، کپڑا ،مکان نعرے کی آڑ میں زرداری نے ملکی دولت لوٹی، زرداری نے منی لانڈرنگ کی، جعلی اکاؤنٹس ،سرے محل بنائے ، سندھ میں تیسری بار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،سوائے غربت، کرپشن اور لوٹ مار کے اور کون سا کارنامہ سر انجام دیا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش میں 57ارب 13 کروڑ39لاکھ 96 ہزارسندھ میں تقسیم کیے ، سندھ میں مجموعی فنڈز کا 35 فیصد تقسیم کیاگیا ہے، بلاول بتائےسندھ کے عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دےرہے۔

وزیر مملکت نے کہا 2008سے 2013سندھ میں فصلوں کی گروتھ اوسطا1.25،آبادی کی گروتھ2فیصدتھی،آپ کی وجہ سے ملک میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کی قیادت میں حکومت غذائی تحفظ میں خود کفالت کیلئے کام کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے بلکہ ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف ایکشن لیں، اسوقت بھی سب سے زیادہ مہنگا20کلوآٹےکاتھیلا کراچی میں فروخت ہورہا ہے، پہلی بارعمران خان نے غریب،مستحقین کو سہارا ادیا ،چھت بنا کر دےرہےہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کم آمدن گھروں کی تعمیر کے لئے 70 ارب کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، بلاول صاحب، ایساکوئی عوامی منصوبہ یاپروگرام ہے تو سامنے لائیں، سندھ کے چوہے 14 ارب کی گندم کھاگئے، عوام خود اندازہ لگا لیں کہ وہاں کے حکمراں کتنے کرپٹ ہوں گے؟

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعدزراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ میں کپاس کی پیداوار بڑھنے کے بجائے کم کیوں ہوگئی ؟زرداری کے فرنٹ گروپ اومنی گروپ نے 11شوگر ملز لگالی ، شوگرملزلگانےسےسندھ میں کاٹن ایریا پر گنے کی کاشت شروع ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک سال میں سب زیادہ مہنگائی 25فیصد پر تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here