Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان


اسلام آباد : حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے سرکاری دفاتر کے اوقات کار پر حکم نامہ جاری کیا، پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر کیلئے الگ الگ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا ہے کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی سرکاری کے اوقات کار صبح 10تا دوپہر1بجے تک ہوں گے۔

واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں دو گھنٹے کمی کردی جاتی ہے۔

یاد وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے کہا تھا کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کو لاہور،اسلام آباد، پشاورسمیت کئی شہروں میں دیکھاجاسکےگا اور 14اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔

Exit mobile version