Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم : پی آئی اے ملازمین کو آج سے ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگا


کراچی : رضا کارانہ ریٹائر ہونے والے پی آئی اے ملازمین کو آج سے ادائیگی شروع ہوگی، ابتدائی طور پر 100ملازمین کو ادائیگی کیلئے چیک تیار کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو آج سے ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے ، ابتدائی طور پر سو سے زائد ملازمین کو ادائیگی کیلئے چیک تیارکرلئے گئے ہیں ، جو بذریعہ کورئیرروانہ کئے جائیں گے۔

حکومت سےمنظورشدہ وی ایس ایس اسکیم سےدوہزارملازمین نےاستفادہ کیا ہے، اس مد میں وزارت خزانہ نےنوارب چوراسی کروڑروپے وزارت ہوابازی کوجاری کئے تھے۔

خیال رہے ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا تھا کہ رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 2000 ملازمین نے اپلائی کیا ہے، جن میں سے ایک ہزار ملازمین کو ریلیز کے خطوط بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا اسکیم سے تمام شعبہ جات کے ملازمین نے استفادہ کیا جن میں اکثریت ایئر پورٹ سروسز، کمرشل اور فلائٹ سروسز کی ہے، یہ ایک پرکشش پیکج تھا ، جس کے تحت باعزت اور پُر وقار طریقے سے ملازمین نے علیحدگی اختیار کی۔

انھوں نے مزید کہا اسکیم کا مقصد ادارے سے افرادی قوت کو کم کرنا تھا اور ہم 20 فی صد افرادی قوت کم کرنے میں کامیاب ہوئے، اسکیم سے تقریباً ڈھائی ارب روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔

Exit mobile version