راولپنڈی ٹیسٹ: قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر مشکلات کا شکار
Abdul Rehman
میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا، جنوبی افریقہ نے پانچویں روز کھانے کے وقفے تک 3وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنالیے۔
قومی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کیلیے 7وکٹیں درکار ہیں جبکہ افریقی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے لیے 151 رنز درکار ہیں۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت کے لیے 370 رنز کا ہدف دیا۔ جس کے تعاقب میں اوپنر ایڈن مارکرم 100 اور ٹیمبا باوما 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ اوپنر ڈین ایلگر 17 ، رسی وین ڈیر ڈوسن 48 اور سابق کپتان فاف ڈوپلیسی 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان 272 اور جنوبی افریقہ 201 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم 298 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پہلی اننگز میں حسن علی نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔