راولپنڈی ٹیسٹ: بابر اور فواد کی ذمہ دارنہ بلےبازی

0


راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بابراعظم اور فواد عالم کی ذمہ دارانہ بلےبازی نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔

پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چائے کے وقفے تک 145 رنز بنائے ہیں جبکہ 3 وکٹیں گنوائی ہیں۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 42 کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کے ابتدائی تین وکٹیں 22 کے اسکور پر گر گئیں۔ اوپنر عمران بٹ 15، عابد علی   اور اظہر علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کھانے کے وقفے تک کپتان بابراعظم 24 اور فواد عالم 16 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولر لنگی نگیدی کی جگہ ویان ملڈر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹیسٹ میں 7وکٹوں سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان

کپتان بابراعظم، اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، محمد رضوان، حسن علی، فواد عالم، شاھین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، نعمان علی، یاسر شاہ۔

جنوبی افریقہ

کپتان کوئنٹن ڈی کوک، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، رسی وین ڈیر ڈوسن، ٹیمبا باوما، جارج لنڈے، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، انرچ نورٹی، ویان ملڈر۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here