دور حاضر کی حربی کامیابی، مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، ائیر چیف

0


اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے 54ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ائیر چیف مجاہد انور خان نے کہا کہ دور حاضر کی حربی کامیابی، مؤثر جنگی بصارت اور فیوژن پر منحصر ہے، اس کے لئے دشمن کی حربی قوت کا مکمل ادراک اور چالوں سے مکمل آگاہی ہونی چاہیے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس اور کمبیٹ کمانڈرز اسکول تربیت کے بہترین اقدامات کررہےہیں۔

ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے گریجویٹ افسران کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا، کمبیٹ پائلٹس کی چیف آف دی ائیراسٹاف ٹرافی ونگ کمانڈر وحیدظفر نےحاصل کی جبکہ ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس کمانڈ ٹرافی سکواڈرن لیڈر علی احمد نے حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here