Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
دورہ سری لنکا : وزیراعظم نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر بچالیے
Abdul Rehman
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا میں بھی کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر بچالیے، عمران خان کے 2 روزہ دورہ سری لنکا پر 34 ہزار800 ڈالرز خرچ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ سری لنکا مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ، عمران خان کی دورے کیلئے سرکاری خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کی روایت برقرار رہی اور غیرضروری اخراجات نہ کرکے خزانے کے لاکھوں روپے بچائے گئے۔
وزیراعظم عمران خان کے 2روزہ دورہ سری لنکا پر34ہزار800ڈالرزخرچ ہوئے جبکہ نواز شریف نے 2016میں دورہ سری لنکا پر 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرزخرچ کئے تھے۔
دورےسےقبل وزیراعظم عمران خان کو متعدد باراخراجات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے غیرضروری اور اضافی اخراجات فہرست سےخودختم کرائے جبکہ دورے میں جانیوالے کاروباری حضرات بھی اپنے خرچے پر سری لنکاروانہ ہوئے تھے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نےایک بارپھرسادگی ،کفایت شعاری کی مثال قائم کی اور غیرملکی دوروں میں قومی خزانہ ،عوام کے پیسے کےتحفظ کی روایت کوبرقراررکھا ۔
مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےدورہ سری لنکامیں قومی خزانےکےلاکھوں روپےبچائے، وزیراعظم کی جانب سے کم سے کم خرچ میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کی گئی، جس دورےپرسابق حکمرانوں نےپیسہ پانی کی طرح بہایاتھا، وزیراعظم نےوہی دورہ صرف34ہزارڈالرزمیں مکمل کر لیا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا اس سے قبل وزیراعظم آفس کے اخراجات میں49فیصدکی نمایاں کمی کرچکے، وزیراعظم آفس کا خرچ 552 ملین سے 180 ملین روپے تک آ چکا ہے، قوم کے ایک ایک پیسے کو امانت سمجھ کر استعمال کیا جا رہا ہے، نہ غیر ملکی دوروں میں غیر ضروری لاو لشکر نہ ملک میں کوئی کیمپ آفسز، نہ عالی شان محل میں رہنے کا خرچ نہ سیکورٹی ،انٹرٹینمنٹ کےنام پر شاہ خرچیاں۔