Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

دبئی میں سرکاری ملازمت کے مواقع ماہانہ تنخواہ 8 ہزار درہم


دبئی متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے محکمہ صحت نے نرسنگ کے شعبے میں ملازمین کوبھرتی کرنے کا اعلان کردیا۔دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی جانب سے نرسنگ کے شبعے سے وابستہ افراد کے لیے ملازمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق ڈی ایچ اے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین ماہ کے معاہدے پر ملازمت دی جائے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر معاہدے کو بڑھا بھی دیا جائے گا۔ڈی ایچ اے نے بتایا کہ کامیاب

امیدوار کو دیگر مراعت سمیت ماہانہ 8 ہزار درہم تنخواہ دی جائے گی۔ خواہش مند افراد کے لیے ایک ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر وہ اپنی درخواستیں بھیج سکتے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل محکمہ صحت اور روک تھام نے بھی مختلف شعبوں میں ملازمتوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھرتیاں شعبہ صحت اور ٹیکنالوجی میں کی جائیں گی۔

Exit mobile version