Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
خیرپور: طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش، مزاحمت پر 7 طلبا زخمی
Abdul Rehman
خیرپور: صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں پیش آئے واقعے پر طلبا سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے اعلیٰ حکام سے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق رانی پور قومی شاہراہ پر سات سے زائد ملزمان نے اسلحہ کے زور پر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، اس دوران طلبا نے مزاحمت کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرڈالا، جس کے نتیجے میں سات طلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم صفدر وسان یونیورسٹی کا ہی طالب علم ہے، جس نے اپنے بیرونی ساتھیوں کے ساتھ مل کر بس کو روکا اور طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی، واقعے میں زخمی طلبا کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
طلبہ کے اغوا اور ساتھیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع پر یونیورسٹی طلبا شدید مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رانی پور کے مقام پر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، احتجاجی طلبہ کا موقف ہے کہ فوری طور پر واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے جب ملزمان گرفتار نہیں ہونگے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔