خیبرپختونخوا میں کرونا سے ڈاکٹر انتقال کرگئیں

0


خیبر پختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر کرونا وائرس سے انتقال کرگئیں۔ ڈاکٹر انیلہ مانسہرہ میں اپنا پرائیوٹ کلینک چلاتی تھیں۔

پراونشیل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرونا کے باعث انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر انیلہ سے متعلق ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر انیلہ نصیر کو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ کئی روز سے وینٹلیٹر پر تھیں۔

گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر انیلہ نصیر مانسہرہ میں پرائیویٹ کلینک چلا رہی تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوا سہ پہر 3 بجے ٹاؤن شپ مانسہرہ میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہوگئی ہے، جب کہ ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں میں ایک ہزار 346 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 967 ہوگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here