Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 خودپرتنقید کرنےوالوں کیلئےایمن خان کا سخت جواب
حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران اداکارہ ماورہ حسین کو وزن بٹھانے کا مشورہ دینے والی ایمن خان کو سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایمن نے نفرت انگیزپیغام بھیجنے والوں کو سخت جواب دیتے ہوئے یہ سب روکنے کیلئے کہا ہےجبکہ ماورہ بھی ایمن کی حمایت میں آگے آگئی ہیں۔
ایمن اپنے شوہرمنیب بٹ کے ساتھ حنا الطاف اور آغاعلی کے ” دی کپل شو” میں شریک تھیں جو حقیقی زندگی کا کپل بھی ہیں۔ شو کے دوران ایک سیگمنٹ میں ایمن کو مختلف تصاویر دکھاتے ہوئے پوچھا گیا تھا کہ ان سیلیبرٹیز سے متعلق ایک اچھی اورایک بری بات بتائیں یا پھرانہیں کوئی مشورہ دیں۔
صبورعلی کی تصویر دیکھنے پرایمن نے انہیں وزن بڑٰھانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اتنی پتلی ہیں کہ میں اسے دیکھ کر کہتی ہوں تمہارے جیسی 2 یا 3 ہوں تو میں بنوں گی۔ سجل اور صبوردونوں بہت پتلی ہیں۔ اسی سیگمنٹ میں ماورہ کیلئے بھی ایمن نے یہی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ماورہ جمعہ والے روز اپنی جو تصویریں پوسٹ کرتی ہےمجھے بہت اچھی لگتی ہیں لیکن وہ بہت زیادہ پتلی ہے اس لیے اسے چاہیے تھوڑاوزن بڑھا لے۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کمنٹس پر ایمن خان کو باڈی شیمنگ کا الزام دیتےہوئے مختلف تبصرے کیے۔
جس پر ایمن نے بھی خود پرتنقید کرنے والوں کوسخت جواب دیتے ہوئے لکھا ” سمجھ نہیں آتا لوگ چیزوں کو ذاتی طور پر کیوں لیتے اور منفی سوچ پھیلاتے ہیں۔ میری زندگی آپ کی ملکیت نہیں ، جب میں آپ کو کچھ نہیں کہہ سکتی تو آپ کو بھی مجھے کچھ کہنے کا حق نہیں ہے”۔
اداکارہ نے سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ میری تعلیم اورلب ولہجہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے۔ کیا میری ڈگری سے آپکو نوکری ملے گی؟ نہیں نا۔ میرے کاموں میں مداخلت نہ کریں، زندگی آسان بنائیں۔
ایمن خان نے واضح کیا کہ گیمز، گیمز ہوتے ہیں اور شوز، شوز ہوتے ہیں، کچھ ذاتی نہیں ہوتابلاگرز کو ہر چیزبریک نہیں کرنی چاہیے، ہم پہلے ہی بہت تکلیف میں مبتلا ہیں اسلیےاحمقانہ تبصروں سے ہماری زندگی مشکل بنانا بند کریں۔ اس نفرت کو روکیں۔
ماورہ نے بھی انسٹا اسٹوریزمیں ایک مثبت پیغام دیتے ہوئے شدید تنقید کاسامنا کرنے والی ایمن خان کی حمایت کی، ان کے پیغام کا لب لباب ہے کہ لوگ بعض اوقات جو کہہ رہے ہوتے ہیں، ان کا وہ مطلب نہیں ہوتا۔
ماورہ نے تمام سوشل میڈیا پیجزاور مداحوں کیلئے لکھا کہ انہیں یہ بات بالکل پسند نہیں کہ کسی کی حمایت میں آپ دوسرے کو بس کے آگے دھکا دے دیں۔ سب کو اپنی حدود کا اندازہ ہوناچاہیےکہ ہم کس کیلئے کیا بات کررہے ہیں۔