Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

خواتین کو بااختیاربنانا حکومت کا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کےبغیر آگے نہیں بڑھ سکتا، خواتین کو بااختیاربنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا، سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خواتین ارکان صوبائی اسمبلی کو ان کا جائز حق دیں گے، خواتین کو با اختیاربنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، معاشرہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کےبغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔

خواتین ارکان اسمبلی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی، عوام نے ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست کا راستہ روک دیا ہے، پی ڈی ایم کی استعفوں کی ناکام سیاست کے بع دلانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مسترد عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے، ہم نے ڈھائی برس میں جو کام کیے، سابق حکمران 30 برس میں نہیں کرسکے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان سے ملاقات کرنے والوں میں سعدیہ سہیل رانا، سمیرا احمد اور رشیدہ خانم شامل تھیں، اس موقع پر خواتین ارکان اسمبلی نے فلاح عامہ کےمنصوبوں، خواتین کو مزید با اختیار بنانے کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version