خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

0


اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے خصوصی ہدایات جاری کردیں ، جس میں کہا پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور تین مارچ کو سینٹ انتخابات کے لیے ہدایات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ بیلٹ پیپر حاصل کرنے کے بعد ووٹر کسی سے ملاقات نہیں کریں گا، پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی ہوگی۔

ہدایات کے مطابق جنرل نشستوں کے لیے سفید، خواتین کے لیے گلابی، ٹیکنوکریٹ کے لیے سبز اور اقلیت کےلیےزرد رنگ کےبیلٹ پیپرزہوں گے، بیلٹ پیپر پر امیدواروں کے نام حروف تہجی کے ساتھ درج ہوں گے۔

یاد رہے پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے سینیٹ انتخابات لڑنے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ پنجاب سے بائیس، خیبرپختونخوا سے اکتالیس اور بلوچستان سے چھتیس امیدوارسینیٹ کےمیدان میں ہیں۔

خیال رہے الیکشن کمیشن 48 سینیٹرز کے لیے الیکشن کا انعقاد کرے گا ، 11 مارچ کو 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے، سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here