خطرے کی گھنٹی :پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع

0


لاہور: پاکستان میں بچے بھی کورونا وبا کا شکار ہونے لگے ، لاہور میں ایک دن میں 4 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر سے بچے بھی شکار ہونا شروع ہوگئے ، ایم ڈی پروفیسرسلیم نے بتایا کہ چلڈرن اسپتال کے کورونا وارڈ میں ایک ہی روز 4 بچے داخل ہوئے ، بچوں کی عمریں 2 ماہ، ایک سال ،5 اور 10سال ہیں۔

یاد رہے لاہورمیں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ کے بعد محکمہ صحت نے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر کے تمام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو الرٹ کردیا تھا ، جس میں اسپتالوں کے ایم ایس دفاتر کو 24 گھنٹے کھلے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پنجاب بالخصوص لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 18فیصد تک پہنچ گئی اور لاہور میں 10 ماہ کے بعد 1566 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 4 روز میں 5 ہزار 174 کیسز سامنے آئے اور 69 اموات ہوئیں۔

خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر بنیادی طور پر برطانیہ سے آئے وائرس کے باعث ہے، یہ وائرس زیادہ آسانی سےپھیلاتاہے، اس قسم کاوائرس ایک شخص کو ہو تو پورے خاندان کو ہو جاتا ہے اور پہلےسےمتاثرہ شخص کودوسری باربھی کورونا ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا تھا برطانوی قسم کا کورونا کم عمر کے بچوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، جون سے بہت کم عرصے میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے، لوگ بد قسمتی سے احتیاط نہیں کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here