خبردار؛ ابوظہبی میں غلط پارکنگ پر بھاری جرمانہ

0


متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں سڑک کنارے غلط پارکنگ پر بھاری ‏جرمانہ مقرر کر دیا گیا۔

محکمہ ٹریفک کے مطابق ٹریفک قانون کی دفعہ 62 کے بموجب چوراہے اور موڑ پر گاڑی پارک ‏کرنا منع ہے اور اس پر 500 درہم جرمانہ ہے۔

اسی طرح دفعہ 70 کے تحت ٹریفک علامتوں اور ہدایات کی پابندی نہ کرنے پر بھی 500 درہم ‏جرمانہ رکھا گیا ہے۔
ابوظہبی میں ٹریفک جام کا سبب بننے والے عوامل کے سدباب کے لیے محکمہ ٹریفک نے متنبہ ‏کیا ہے کہ سڑک کنارے غلط پارکنگ کرنے والے ڈرائیورز کو 500 درہم جرمانہ کیا جائے گا۔

محکمہ ٹریفک نے واضح کیا کہ سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرکے نماز کی ادائیگی کرنا مناسب عمل ‏نہیں لہذا نماز مساجد میں ادا کی جائے یا پھر مخصوص مقامات اور مصلے موجود ہیں تاکہ محفوظ ‏جگہ پر عبادت ہو سکے۔

امارات میں غلط پارکنگ سے سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیورز ‏کو ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی پر انہیں سزا اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے ‏گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here