لاہور ( آن لائن) حکومت نے مہنگائی میں پسی عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاری کر لی ہے، نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے گیس اور بجلی کی قیمتیں یکم فروری سے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے پر حتمی اجلاس آج بلا لیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کی آج حتمی منظوری دیں گے ، رپور ٹ کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ روز لاہور سے ہی شام کو 4گھنٹے کی ایک میٹنگ اٹینڈ کی تھی اور آج شام 5بجے پھر سے انہوں نے معاشی ٹیم کو بلا لیا ہے اور آن لائن ہی لاہور سے اس میٹنگ کو ہیڈ کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کو گزشتہ روز ہی بتا دیا گیا تھا کہ بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے سوا کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے ، بجلی اور گیس مہنگی کرنے کے سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیے گئے ہیں ، پارلیمنٹ کی بجائے یہ آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے ، واضح رہے کہ نیپراساڑھے 4 روپے اضافے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکا ہے ، جبکہ سینیٹ اجلاس کے ختم ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے ، جس کے فوراً بعد ہی گیس اور بجلی مہنگی کرنے کا حکم جاری کر دیا جائے گا ۔