Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
حکومت کا لوکل کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ
Abdul Rehman
اسلام آباد: حکومت نے لوکل کوروناویکسین کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ ماہ سے پاک ویک ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری کا آغاز ہوگا۔
ذرائع کے مطابق این آئی ایچ پاک ویک ویکسین کی ماہانہ30لاکھ ڈوز تیار کرے گا، این آئی ایچ نےحکومت کو پیداوار بڑھانے کے فیصلے سےآگاہ کردیا، پاک ویک کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اضافی طلب کے پیش نظر ہوا۔
اس حوالے سے ذرایع نے کہا ہے کہ ماہانہ30لاکھ ڈوز کی تیاری سے ویکسین دستیابی میں سہولت ہوگی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاک ویک تیاری کے لیے خام مال چینی کمپنی کین سائینوفراہم کرے گی، پاکستان نےکین سائینو سے 2کروڑ ڈوز تیار اور خام مال کی خریداری کی۔
ویکسین سے متعلق ذرایع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاک ویک کی تیاری کے لیے کین سائینوسےمزیدخام مال خریدے گی، قومی ادارہ صحت میں تیارشدہ پاک ویک کورونا ویکسین سنگل ڈوز ہے۔