حکومتی کوششوں کے ثمرات، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

0


کراچی: حکومت کی کوششیں رنگ لانے لگیں، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوکر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر مزید مستحکم ہورہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 23 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.18 سےکم ہوکر152.95 روپے کا ہوگیا، جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی زیادہ آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہاہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here