اسلام آباد: حکومتی وزرا نے وزیراعظم عمران خان اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہو۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کےمعاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔
جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سےگریزبہت ضروری ہے۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔
قومی اسمبلی کے رکن راجہ ریاض نے کہا تھا کہ کچھ لوگ جہانگیرترین کےخلاف مقدمےبنارہے ہیں، عمران خان ہمارے کپتان ہیں، ہم کسی قسم کی رعایت نہیں مانگ رہےہیں، جہانگیرترین مقدمات کاسامنا کررہے،ہم ان کے ساتھ ہیں۔