Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 حمزہ شہباز بلاول بھٹو کی خصوصی دعوت پر کل اسلام آباد جائیں گے
لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز بلاول بھٹوکی خصوصی دعوت پر کل اسلام آباد جائیں گے اور پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کل سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے اور بلاول بھٹوکی خصوصی دعوت پر اسلام آباد جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہبازپی ڈی ایم ارکان اسمبلی کےاعزازمیں کھانےمیں شریک ہوں گے ، رہائی کےبعدپہلی مرتبہ حمزہ شہباز پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔
حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے ،وہ عنقریب پارٹی رہنماؤں کوملاقات کی دعوت دیں گے۔
یاد رہے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نون لیگ کے رہنما حمزہ شہباز سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے رہائی پرمبارکباد دی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے بتایا ہےدونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامورپرگفتگو کی گئی، حمزہ شہباز نے بلاول بھٹو کو ہمشیرہ بختاور کی شادی کی بھی مبارکباد دی جبکہ بلاول بھٹو نے حمزہ شہباز کو سینیٹ الیکشن پر عشائیے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
دوسری جانب ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل اسلام آبادروانہ ہوں گی، جہاں وہ پی پی کےعشائیہ میں ارکان اسمبلی کے ہمراہ شرکت کریں گی ، مریم نوازسینیٹ انتخابات تک اسلام آباد میں قیام کریں گی اور پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کےلیےمشترکہ حکمت عملی ترتیب دے گی۔