Todays News

حقیقی آزادی مارچ : عمران خان کی خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت


نوشہرہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخواہ کی عوام کو ولی انٹرچینج پہنچنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کیلئے پشاور سے ولی انٹرچینج روانہ ہوگئے، اس موقع پر عمران خان نے کہا میں پشاور سے حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کررہاہوں اور ولی انٹرچینج پر پہنچ رہاہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کےپی عوام کو دعوت دیتاہوں کہ ولی انٹرچینج پہنچیں، میں حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کروں گا، ولی انٹرچینج سے ہم اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے امید ہےکہ عوام میرے ساتھ نکلیں گے، پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن وقت ہے،حقیقی آزادی لیکر رہیں گے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین ولی انٹر چینج پر پہنچ گئے ، پرویزخٹک ،شاہ فرمان،عاطف خان سمیت دیگرقائدین شامل ہیں، عمران خان کے لئے تیار کردہ کنٹینربھی ولی انٹرچینج پر موجود ہیں ، پولیس کمانڈوز اور پی ٹی آئی کے ورکرز کنٹینرزکے اردگرد موجود ہے۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں، عمران خان ولی انٹر چینج سےحقیقی آزادی مارچ کی قیادت کریں گے ، کے پی کے تمام غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔

Exit mobile version