حفیظ کا لاٹھی چارج، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 158 رنز کا ہدف

0


کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سکس میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی ایک اور بہترین اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیتنے کے لئے 158 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملتان

سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز نے 18 رنز کے مجموعے پر قلندرز کے دونوں اوپنرز کو چلتا کیا، کپتان سہیل اختر 7 رنز اور فخر زمان 9 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس موقع پر جو ڈینلی اور تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کریز پر آئے، دونوں بلے بازوں نے جم کر ملتان سلطانز کے بولرز کی پٹائی کی میدان کےچاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں تیز رفتار 89 رنز بنائے، 106 کے مجموعے اسکور پر جوڈینلی 31 رنز بناکر کارلوس بریتھوٹ کا شکار بنے۔

ایک سو آٹھ کے مجموعی اسکور پر قلندرز کو ایک اور نقصان اٹھانا جب بین ڈنک 1 رنز بناکر عثمان قادر کا شکار بنے، 122 رنز کے مجموعے پر محمد حفیظ کی اننگز کا خاتمہ ہوا، حفیظ نے 35 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پروفیسر کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے، اس کے علاوہ سمت پٹیل 26 بنائے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

پی ایس ایل سکس میں ملتان اور کوئٹہ کی ٹیمیں اپنے پہلے دونوں میچز ہار گئیں تھیں، پشاور زلمی ایک میچ میں فاتح رہی جبکہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندر کی ٹیم نے اپنے دونوں میچ جیتے ہیں۔

پی ایس ایل سکس میں اب تک تمام ٹیمیں دو دو میچز کھیل چکی ہیں، پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر کی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز تیسرے، پشاور زلمی چوتھے،ملتان سلطانز کی ٹیم پانچویں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here