حالات خراب : اہم اور طاقتور ترین ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گیا
admin
پیرس فرانسیسی صدر عمانویل مائیکرون نے کورونا وائرس کے تناظر میں ایک بار پھر ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں اس وقت تیزی سے کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آرہے ہیں اور اس سے لگتا ہے کہ بہت جلد اسپتالوں میں
جگہ باقی نہیں بچے گی۔ سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں مائیکرون نے کہا اس وبا کی وجہ سے خطرہ ہے کہ ایک لاکھ خاندان سوگوار ہو جائیں گے۔ اگر ہم نے اب اقدام نہیں کیا تو پھر یہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔ فرانسیسی صدر نے 3 ہفتے کے لیے اسکول اور اندرون ملک پروازیں بند کرنے کا اعلان بھی کیا۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث اب تک فرانس میں 95 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس سے قبل پیرس اور ملک کے بعض شمالی علاقوں میں شام 7بجے سے صبح 6بچے تک عائد کیا گیا، تاہم اب اسے پورے ملک میں لاگو کردیا گیا ہے۔ اس دوران غیر ضروری اشیا فروخت کرنے والے تمام اسٹور اور دکانیں بھی بند رہیں گی۔