جہانگیر ترین کی کمپنی کے افسران کی آج ایف آئی اے میں طلبی
Abdul Rehman
لاہور : جہانگیر ترین کی کمپنی کے افسران آج ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے، دونوں افسران کو تمام تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوگر مافیا کا گھیراؤ مزید تنگ ہوتا جارہا ہے ، جہانگیر ترین کی کمپنی کے افسران کو ایف آئی اے میں طلب کرلیا گیا۔
جے ڈی ڈبلیو کے سی او او رانا نسیم اور سی ایف او محمد رفیق آج ایف آئی اے لاہور میں پیش ہوں گے، دونوں افسران کو تمام تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کے ملازمین نے رانا نسیم کی رہائش گاہ پر نوٹس وصول کرایا ، نوٹس میں جےڈی ڈبلیو شوگر مل کےساتھ معاہدے کی تفصیلات ساتھ لانے کا حکم دیا گیا جبکہ رانا نسیم سے اہلخانہ کو بیرون ملک بھیجی گئی رقوم کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔
یاد رہے گذشتہ روز ایف آئی اے کی جہانگیر ترین کیخلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں کمپنی اکاؤنٹس سے غیر قانونی ٹرانزکشنز کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ سے جہانگیر ترین کے مختلف کمپنیز کے اکاؤنٹس میں ٹرانزکشنز کی گئیں، انکوائری میں پتہ چلا کمپنی چیف رانا نسیم نے مرکزی معاون کا کردار ادا کیا، رانانسیم نے جےڈی ڈبلیوکے اکاؤنٹ سے 60کروڑ سےزائد کی ٹرانزکشنز کیں۔
ایف آئی آر کے مطابق رانانسیم کادعویٰ ہے ٹرانزکشنز تنخواہوں اور ب]ونس کی مد میں کیں جبکہ دوسری جانب پچھلے 5سال سے کمپنی مسلسل خسارے میں تھی ، جہانگیر ترین نے جےڈی ڈبلیو کے فنڈزمیں خوربورد کی جبکہ جہانگیر ترین ،عامر وارث ،رانا نسیم منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔