Todays News

’’جہانگیر ترین کو انتہائی اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔۔ ‘‘ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں آواز بلندہو گئی


اسلام آباد  پی ٹی آئی کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی پیش کر دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا نام ایک دفعہ پھر لے لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما و رکن اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے، پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کومقرر کیا جائے،

چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کیا جائے۔واضح رہے کہ چینی مہنگی ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔

Exit mobile version