جمائماخان نےسجل علی کولیجنڈری قراردے دیا

0


جمائما گولڈ اسمتھ نے اداکارہ سجل علی کو لیجنڈ کہتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے پرخوشی کا اظہارکیا ہے۔

سجل وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ‘ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ میں کام کررہی ہیں۔

جمائما نے سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپرسجل علی اوراسی فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ فلم کے سیٹ پر کھینچی جانے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” مجھے جنوبی ایشیا کی ان 2 اسکرین لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ” ۔

واٹ لوگوٹ ٹو ڈو ود اٹ جمائما کے پروڈکشن ہاوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے۔

جمائما نے گزشتہ برس نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنانے جارہی ہیں جسے ناصرف خود پروڈیوس کررہی ہیں بلکہ کہانی بھی خود ہی لکھی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹرشیکھرکپورہیں جوبالی ووڈ کیلئے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔

شیکھر کپورکا کہنا ہے کہ فلم میں ثقافتوں کا ٹکراؤہے لیکن یہ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کیسے کسی شناخت کے پیچھے چھپتے ہیں اور کیسے انفرادی شناخت پر قبائلی شناخت غالب آجاتی ہے اور کیسے قبائلی شناختیں تصادم کا باعث بن جاتی ہیں۔

سجل اور شبانی اعظمی کے علاوہ دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here