Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
Todays News

جعلی کرونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانیوالے 9مسافر گرفتار


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے 9مسافر پکڑے گئے،تفصیلات کے مطابق پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور محکمہ صحت نے کارروائی کی جس میں جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے

6 مسافروں کو پکڑ لیا گیا۔اس کے علاوہ پشاور ائیرپورٹ پر ہی جعلی کورونا سرٹیفکیٹ پر بیرون ملک جانے والے تین اور مسافروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا، تینوں مسافر نجی ائیرلائن سے پشاور سے جدہ، شارجہ جانا چاہ رہے تھے۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافروں کے کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے گئے تو وہ جعلی نکلے۔ تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا۔ دریں اثنا ملک میں 24 گھنٹوں میں مزید26 افراد جان کی بازی ہارگئے،1615 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوگئی این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 1615 افراد میں کورونا وبا کی تصدیق ہوئی اور 26 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ملک میں کورونا کے فعال کیسزکی تعداد 33,493 ہے، تاحال کورونا کے 5 لاکھ 1 ہزار252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 5 لاکھ 46،428 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں

34،785 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھرمیں کورونا سے تاحال 11,683 اموات ہو چکی ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 33 ہزار493 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار92 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5

لاکھ 1 ہزار 252مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 249ہو چکی ہے، کْل اموات 3 ہزار 996 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 57 ہزار 796مریض

سامنے آئے ہیں، جبکہ کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 747ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 214 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 1 ہزار 906ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 418کورونا وائرس سے

متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کْل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 823مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 195 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 19مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 262 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Exit mobile version