جعلی فنگر پرنٹس کا فراڈ بے نقاب، تہلکہ خیز انکشافات

0


پشاور: خیبرپختونخوا میں جعلی فنگر پرنٹس پر فراڈ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوگیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی وقار احمد کا کہنا ہے کہ پشاور سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد شفیق، محمد نوید، بلال اور شاہ حسین شامل ہیں۔ ملزمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور موبائل کمپنی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے ہیں۔ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس سے بےنامی اکاؤنٹس ڈیل کرتے تھے۔

ایس پی نے بتایا کہ ملزمان غلط طریقے سے حاصل سمز کے ذریعے بھتہ کے لیے کالز بھی کرتے تھے، بےنامی اکاؤنٹس سے اغوا برائے تاوان کی ادائیگی بھی کی جاتی تھی۔

وقار احمد نے کہا کہ ملزمان جعلی فنگر پرنٹس کے ذریعے موبائل سم حاصل کرتے تھے، ملزمان جعلی سرکاری کاغذات بنانے میں بھی ماہر ہیں، ابتدائی طور پر غیر قانونی 346سمزاور ربڑ سے بنی88جعلی فنگرز برآمد ہوئیں۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ 10مشکوک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، اسٹیٹ بنک اور دیگر متعلقہ اداروں سے رابطہ کیاگیاہے، ملزمان کی نشاندہی پر دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی بڈھ بیر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here