Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جعلی اورغیرقانونی ادویات کیخلاف کارروائیاں، کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش
Abdul Rehman
اسلام آباد : نیشنل ٹاسک فورس نے 9 ماہ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 1652 کمپنیز، ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسی سیل کرتے ہوئے جعلی، غیر قانونی ادویات کے 394 اسٹاک ضبط کیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کی جعلی اور غیر قانونی ادویات کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ، ڈریپ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ سربراہ ڈریپ کو پیش کردی گئی۔
نیشنل ٹاسک فورس کی کارکردگی رپورٹ جنوری تا ستمبر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈریپ کوجنوری تاستمبر ملک سے 58091 شکایات موصول ہوئیں، جس کے بعد اس دوران ملک گیر 20556 کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کی جنوری تا ستمبر 54018 کمپنیز، فارمیسی، ڈسٹری بیوٹرز کامعائنہ کیا ، 9ماہ میں ملک سے دواؤں کے17ہزار217 نمونے جمع کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹاسک فورس نے 9 ماہ میں 1652 کمپنیز، ڈسٹری بیوٹرز، فارمیسی سیل کرتے ہوئے جعلی، غیر قانونی ادویات کے 394 اسٹاک ضبط کیے۔
ٹاسک فورس نے ڈریپ قوانین کی خلاف ورزی پر 9 ماہ میں 92 مقدمات درج کیے گئے جبکہ اس دوران 567 میڈیسن ٹیسٹ سیمپلنگ کی اور 542 میڈیسن کیسز سی ایل بی، ڈی آر بی کو بھجوائے گئے۔