Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
جسے پروٹوکول کہا جارہے ہے وہ اصل میں۔۔۔۔ گورنر سندھ کی کتے کو سرکاری پروٹوکول دینے سے متعلق وضاحت
Abdul Rehman
کراچی سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول دینے سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا وضاحتی بیان سامنے آگیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سرکاری گاڑی میں کتے کے سوار ہونے کی ویڈیو بنا کر ایک بے ہودہحرکت کی گئی ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ جو صاحب ویڈیو بنا رہے ہیں وہ بار بار گاڑی کی ایک جانب آرہے ہیں اور خود کو کیمرے میں آنے سے بچا رہے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ جسے وہ صاحب پروٹوکول کہہ رہے ہیں وہ گورنر
کی فیملی کو دی جانے والی سیکیورٹی ہے۔ اس گاڑی میں میری فیملی موجود ہے اور اگر اس کے ساتھ کتا بھی ہے تو اس میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے کیوں کہ گاڑی کتے کو گھمانے کے لیے استعمال نہیں ہورہی تھی۔انہوں نے کہا کہ جوصاحب ویڈیو بنا رہے تھے وہ خود ایک کرپٹ پارٹی کا حصہ ہیں وہ پہلے اپنی پارٹی کی کرپشن کا جواب دیں۔ وہ دوسروں کی فیملی کی اس طرح ویڈیو بنا کر ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جب ہر چیز غلط ہورہی تو وہ جو بھی کریں وہ بھی ٹھیک ہے۔گورنر نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لیے آئیں ہیں اور ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ جب تک ہمارے دم میں دم ہے عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی میں کتے کی سواری اور پروٹوکول کی ایک ویڈیو گردش میں تھی، جس پر گورنر سندھ کا بیان سامنے آیا ہے۔