Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 جب پاکستان میں پیداہونےوالی سومی علی سلمان سےشادی کرنےبھارت گئیں
پاکستان میں پیدا ہونے والی امریکی نژادبالی ووڈ اداکارہ سومی علی کا کہنا ہے کہ وہ 1991میں سلمان خان سے شادی کرنے کیلئے میامی سےبھارت منتقل ہوئیں۔
میں سومی علی کا کہنا تھا کہ 1991 میں سلمان خان کی فلم ”میں نے پیار کیا” دیکھی تو اس وقت میری عمر 16 سال تھی اورمیں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ مجھے بھارت جانا ہے اور اس لڑکے سے شادی کرنی ہے۔
سومی نے بتایا کہ والدہ سے اس خواہش کا اظہارکیا تو انہوں نے ڈانٹ کر کمرے میں بھیج دیا، پھر والد سے تاج محل دیکھنے جانے کی اجازت لیکرمیامی سے پاکستان پہنچی اوروہاں ایک ہفتہ گزار کر بھارت چلی گئی۔
اداکارہ کے مطابق بھارت میں تاج محل ہوٹل میں قیام کیا جس پرسب مذاق بھی اڑاتے تھے لیکن میرا مقصد فلمی کیرئیر بنانا نہیں تھا بلکہ میں تو سلمان کے ساتھ شادی کرنے بھارت گئی تھی۔
بھارت میں قیام کے دوران سومی اور سلمان کے درمیان قریبی تعلق کی خبریں بھی سامنے آئیں تاہم یہ زیادہ دیر نہیں چل سکا اور وہ امریکا واپس چلی گئیں۔
سومی نے مزید بتایا کہ کئی سال سے سلمان خان سے بات نہیں ہوئی تاہم ان کا بہت احترام کرتی ہوں، میں نے سلمان سے سیکھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔ ان کی والدہ سلمیٰ خان سے بھی 2 سال قبل امریکا میں ملاقات کرچکی ہوں۔
نوے کی دہائی میں شروع ہونے والے مختصر کیریئرمیں سومی علی نے سیف علی خان ، سنجے دت ، سنیل شیٹی اور دیگر بھارتی اداکاروں کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے آخری فلم 1997 میں کی جس کے بعد بھارت چھوڑکرامریکا واپس چلی گئیں۔
بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سومی نے کہا کہ میں نے چنکی پانڈے کو بہت پُرمزاح اورسیف علی خان کو بہت شوخ پایا۔
سومی علی نے ایکٹنگ کلاسز کے دوران سنیل شیٹی کے ساتھ بھی وقت گزارا۔
سال 1976 میں کراچی میں پیدا ہونے والی سومی علی ابتدائی تعلیم کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ امریکا منتقل ہوگئیں تھیں۔