Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 جاپان کی پنجاب کیلئے 6ارب 20کروڑ روپے کی گرانٹ
لاہور: جاپان کی جانب سے پنجاب حکومت کے لیے 6ارب 20کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے۔ رقم فیصل آباد میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کیلئے استعمال ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق جاپان نے پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بدلنے کیلئے ترقیاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ جاپانی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھ کر جاپان کی طرف سے گرانٹ سے آگاہ کیا۔ سردار عثمان بزدار نے گرانٹ پر جاپانی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب جاپان کے تتعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے جاپان کے تعاون کو سراہتے ہیں، فیصل آباد میں نکاسی وفراہمی آب نظام میں بہتری ناگزیر ہے، پاکستان اور جاپان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ان تعلقات میں ہر آنے والے روز بہتری آرہی ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کی بہتری معیار زندگی کے لیے اہمیت کی حامل ہے، جاپان اور پنجاب کے مضبوط تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھا جائے گا۔