تین خاندانوں کیلئے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے، شہبازگل کی تنقید

0


اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں خٓندان شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ گرئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، انہوں نے پاکستان ڈیموکریٹک مووٗمنٹ کے لیڈران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان سینیٹ الیکشن غیر شفاف کروانے پر بضد ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ تینوں خاندان شفافیت کے خلاف ڈھٹائی سے ڈٹ گئے ہیں، ان کی ڈھٹائی سے واضح ہوتا ہے کہ ووٹوں کی خرید و فروخت انفرادی نہیں ہوتی۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ تین خاندانوں کےلیے سینیٹ الیکشن پیسہ بنانے کا سیزن ہے ہر بکے اور خریدے ووٹ پر یہ حصہ وصول کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here