تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کا انکم ٹیکس، بلاول بھٹو نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا

0


اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے تنخواہ دار طبقے پر 150ارب کے انکم ٹیکس لگانے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے کہا حکومت نے پنشن اور پروویڈنٹ فنڈزتک پر10فیصدٹیکس لگانے کی تیاری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ناقابل برداشت ٹیکسوں سےعوام کاخون نچوڑرہےہیں، تنخواہ دارطبقےپر150ارب کے انکم ٹیکس کا آئی ایم ایف مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت نےعوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکا مارنے کی منصوبہ بندی کرلی، عوام کی جیبوں سےپیسہ نکال کر مخصوص سرمایہ داروں کو ایمنسٹی دی۔

چیئرمین پی پی نے کہا حکومت نےپنشن،پروویڈنٹ فنڈزتک پر10فیصدٹیکس لگانےکی تیاری کرلی، اخباری صنعت سے وابستہ افراد کے سفری الاؤنسزتک پرٹیکس لگ رہاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہ دارطبقےکامیڈیکل الاؤنس ختم کرنیکی کوشش عوام دشمنی کی انتہا ہے ، ہوٹل ملازمین کودوران ملازمت ٹیکس فری کھانانہیں ملے گا اور تعلیمی اداروں کےملازمین بچوں کومفت تعلیم دلانے سے قاصررہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹیکس استثنٰی خاتمے پر اسپتال ملازمین کورعایتی علاج نہیں ملےگا، ریاست مدینہ کانعرہ لگاکرعمران خان نےظالم بادشاہ کی سلطنت قائم کرلی، عوام کاخون نچوڑکراشرافیہ کی عیش پرستی کاسامان پیداکیاجارہاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here