تعلمی اداروں کی بندش، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا اہم بیان
Abdul Rehman
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاون سے پہلے اسکولز بند نہیں کیے جائیں گے آن لائن کلاسز سے دنیا بھر میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے۔
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ تعلیمی سال کے آخری دنوں میں 15روز یا زیادہ کےلئے ادارے بند نہیں کیے جاسکتے اسکول بند ہونے سے 10 لاکھ بچے اسکول واپس نہیں آ سکے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی اختیار کی جائے، سیاسی اور سماجی تقاریب پر پابندی عائد کی جائے، پہلے ہی دو کروڑ بچے اسکولز سے باہر ہیں تعلیمی اداروں کی طویل بندش سے نالج گیپ پیدا ہو گیا ہے لاکھوں اساتذہ بےروزگار ہو چکے ہیں۔
واضح تہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔