Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات
وزیراعظم عمران خان نےکئی ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہدحفیظ کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر تعینات کر دیا گیا جب کہ آسٹریلیا میں تعینات سفیراب ناروےمیں پاکستانی سفیر ہوں گے۔
سلجوق تارڑ نیدرلینڈز میں پاکستانی سفیر ہوں گے اور نیدرلینڈز سے شجاعت راٹھور کو اسپین میں تعینات کردیاگیا ہے۔
عامرشوکت کو سویٹزرلینڈ میں سفیر تعینات کر دیا گیا جب کہ امیرخرم راٹھور کو کینیڈامیں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔
رضابشیر کو کینیڈا سے وزارت خارجہ میں تعینات کیاگیا اور احمدنسیم وڑائچ کوپرتگال میں سفیرتعینات کرنےکی منظوری دی گئی ہے۔
امجداحمدعلی عراق میں کونسل جنرل اور معظم علی ملبورن میں کونسل جنرل تعینات کیے گئے ہیں۔