ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف 2 اہم مقدمات میں پیش رفت

0

کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم رہنماؤں کےخلاف میڈیا ہاوسزپرحملے،بغاوت کے2مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ہفتےکوانسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کےگواہ انسپکٹرعلی رضا نےفاروق ستاراوردیگرکوشناخت کرلیا۔ گواہ نے بیان دیا کہ 22 اگست کو بانی ایم کیوایم نے ملکی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کی۔اس موقع پرڈاکٹرفاروق ستار،عامرخان اور دیگررہنماء اسٹیج پرموجود تھے۔تقریرکےدوران ایم کیوایم رہنماء پنڈال میں موجود شہریوں کو اُکساتے رہے اور وہاں موجودعامرخان اورفاروق ستار نے بانی ایم کیوایم سے کہا تھا کہ حکم کی تعمیل ہوگی۔گواہ نے یہ بھی بیان دیا کہ جلسےمیں موجود لوگوں نےایم کیوایم رہنماؤں کےاُکسانے پر گاڑیوں کوجلایا اورکارکنان نےمیڈیا ہاؤسز پر حملہ کیا۔

گواہ نےاپنا بیان ایم کیوایم رہنما قمرمنصور،فاروق ستار ودیگر ملزمان کی موجودگی میں ریکارڈ کرایا۔عدالت نے27 فروری کو گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا سے جرح طلب کرلی ہے۔ ہفتے کو ایم کیوایم رہنما عامرخان عدالت میں پیش نہیں ہوئےاوران کےوکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست جمع کرادی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here