Todays News

‘تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں’


لاہور : گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں، عمران خان کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ پرپی ڈی ایم کیوں گھبرارہی ہے؟ اوپن بیلٹ الیکشن سے اپوزیشن کونقصان نہیں فائدہ ہی ہوگا۔

چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات کی خواہش رکھنے والے 2023 تک صبر کریں، شفاف انتخابات سے جمہوریت اور پار لیمنٹ مزید مضبوط ہوگی۔

وزیراعظم کے حوالے سے گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے وعدہ ہے ، وہ کرپشن کو جڑوں سے ختم کریں گے ، تاریخ گواہ ہے وزیراعظم جو کہتے ہیں کرکے بھی دکھاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کومستحکم جبکہ اپوزیشن کمزورکرناچاہتی ہے ، کوئی معاشرہ کر پشن کےخاتمے اور شفافیت کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا ، حکومتی ایجنڈا عام آدمی کومضبوط بنانا اور ہرشعبے میں ریلیف دینا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ قومی اداروں کوتنقیدکانشانہ بنانےوالوں کوقوم معاف نہیں کرے گی ، حکومتی مخالفین کو سیاسی اور ذاتی نہیں قومی مفادات کوتر جیح دینی چاہیے، عوام حکومت، جمہوریت اورپار لیمنٹ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔

Exit mobile version