Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 بیٹی کی عصمت دری کرنے والے شخص کے خاندان سے باپ کا انتقام
نئی دہلی: باپ نے بیٹی کی عصمت دری کا بدلہ لے لیا اور عصمت دری کرنے والے شخص کا پورا خاندان کا سفاکانہ طریقے سے قتل کرڈالا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دلخراش واقعہ بھارتی ریاست وشنکاپاٹم کے علاقے جٹڈا میں رونما ہوا، جہاں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، مارے جانے والوں میں تین خواتین سمیت دو بچے بھی شامل ہیں، افسوسناک بات یہ ہے کہ ہلاک شدگان میں چھ ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔
مقامی پولیس نے دلخراش واقعے سے متعلق موقف دیا کہ متاثرہ خاندان کے ایک شخص نے سال دو ہزار اٹھارہ میں نشہ آور مشروب پلاکر حملہ آور کی بیٹی کی متعدد بار عصمت دری کی تھی، خاندان پر حملے کی ممکنہ وجہ بھی یہی ہے، جس وقت مکان پر مسلح شخص نے حملہ کیا اس وقت عصمت دری کا مرکزی ملزم گھر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ زندہ بچ گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آور کئی عرصے سے اپنی بیٹی کی عصمت دری کرنے والے شخص سے انتقام لینے کی تاک میں تھا، جب اسے پتہ چلا کہ اس شخص کا خاندان شادی میں شرکت کے لئے علاقےمیں واپس آگیا ہے تو حملہ آور نے اپنے انتقام کی آگ بھجانے کا فیصلہ کیا، سفاک ملزم علی الصبح گھر میں عصمت دری کرنے والے شخص کے گھر میں داخل ہوا اور گھاس کاٹنے والے اوزار (درانتی) سے متاثرہ افراد کو بے دردی سےموت کے گھاٹ اتار دیا، دلخراش واقعے کے بعد گھر میں چاروں طرف خون ہی خون پھیل گیا۔
مقامی پولیس کے مطابق حملہ آور خون کی ہولی کھیلنے کے بعد فرار ہونے کے بجائے جائے واردات پر موجود رہا، جہاں پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا، ہلاک شدگان میں عصمت دری کرنے والے ملزم کا باپ، اس کی بیوی، بیٹا، بیٹی اور ساس شامل ہیں۔
مقامی پولیس نے کیس کے دوسرے پہلو پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ لڑکی کی عصمت دری کرنے والا شخص گرفتار ہوا ، بعد ازاں اسے ضمانت مل گئی، ملزم کی بیوی عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی کو اس کی نیم عریاں تصاویر دکھا کر اسے بلیک میل بھی کرتی رہی، یہیں نہیں ملزم کے دیگر رشتے داروں نے بھی متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کیا۔
اس شخص کو عصمت دری کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ضمانت پر باہر تھا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ اس کی بیوی پر عصمت دری کی زندہ بچی کو نیم عریاں تصاویر دکھا کر اور اس سے رقم کا مطالبہ کرکے اسے بلیک میل کرنے کا بھی الزام ہے۔ اس کے دیگر رشتہ داروں نے بھی لڑکی کو بلیک میل کرنے کا سہارا لیا۔