Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 بیرون ملک ۔۔۔۔۔۔۔۔ سعودی عرب میں وارننگ!
ریاض: سعودی سینٹرل بینک(ساما) نے خبردار کیا ہے کہ مرکزی بینک سے منسوب جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں صارفین کو سینٹرل بینک سے متعلق دھوکہ دہی پر مبنی ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں جن میں کہا جارہا ہے کہ آپ کی رقم بیرون ملک سے ٹرانسفر ہوئی ہے، وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ کی تفصیل فراہم کریں اور معلومات کی تصدیق کرائیں۔
ساما نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ایسے کوئی پیغامات ہماری طرف سے ارسال نہیں کیے گئے، گذشتہ دنوں سے صارفین کو پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں ان سے بینک تفصیلات مانگی جارہی ہیں۔
سعودی سینٹرل بینک نے شہریوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ یہ دھوکہ دہی کا کوئی نیا طریقہ ہے جسے سادہ لوح صارفین پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ بینک کوائف کسی کے ساتھ شیئر مت کریں۔
مرکزی بینک کے مطابق خود ساما یا بینک عملہ بھی آپ سے خفیہ معلومات پوچھنے کے مجاز نہیں ہیں۔