Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلق اچھی خبر، بڑی پیشگوئی بھی سامنے آگئی
Abdul Rehman
لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی اور خوش حالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے، نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت آئینی مدت کا آخری دن بھی پورا کرے گی، 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے نہ ہی حکومت کہیں جانے والی ہے، ملکی ترقی واستحکام کے لیے تمام حکومتی ادارے ایک پیج پر ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے حقیقی لیڈر ہیں مخالفین کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، سفارتی اور معاشی سمیت ہر شعبے میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، تحر یک انصاف ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
گورنر نے کہا کہ نئے مالی سال کے دوران معیشت مزید تیزی سے ترقی کرے گی، آج ملکی معیشت مستحکم ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، ملکی ترقی اور خوش حالی میں اوورسیز پاکستانیوں کا مثالی کردار ہے۔
چوہدری محمد سرور کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان سے تر سیلات میں مسلسل ا ضافہ ہورہا ہے، احساس اور ہیلتھ کارڈ جیسے پروگرام حکومتی غریب دوستی کا ثبوت ہے۔