Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the eventin domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/todaysne/domains/todaysnews.pk/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 بھارت کی پاکستان مخالف ایک اورپروپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی
نئی دہلی بھارت کی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آگئی اورایک بار پھربھارت کا اصل چہرہ ہرجگہ بے نقاب ہو گیا۔ یورپی یونین ڈس انفولیب میں ذکرکیے گئے تھنک ٹینکس، این جی اوزایک ایک کرکے پاش پاش ہونے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سائوتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈےکا آلہ کارتھا۔ ڈس انفو لیب کی رپورٹ آتے ہی اس تھنک ٹینک کے تمام کردارراہ فراراختیارکرنے لگے اورنام نہاد جعلی تھنک ٹینک کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔واضح رہے کہ ارنب گوسوامی کی اپنے ساتھی صحافی پارتھو داس کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ لیک ہوئی تھی جس سے انکشاف ہوا تھا کہ اسے بھارت کے بہت سے خفیہ رازوں کا پہلے سے علم تھا۔